29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغانستان:صوبہ کنڑ میں خودکش حملہ ،10افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کے صوبے کنٹرمیں جرگہ میں خود کش حملے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔افغانستان کے وزیرداخلہZemarai Bashary کے مطابق مشرقی صوبے کنٹر میں جرگی جاری تھا کہ خود کش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا جس سے10 افراد شہید اور 7 بری طرح زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جرگے میں حکومت کے حامی اہم افراد بھی شامل تھے،، پولیس کے مطابق طالبان نے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جوپچھلے دس سال سے حکومت اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب غیرملکی فوجیوں کے خلاف نبردآزماہیں۔