29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا میں پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی پر فلم تیار
جنگ نیوز -
لاس اینجلس برطانوی شاہی شادی کی تیاریوں میں ہرکوئی کسی نہ کسی طرح اپنا حصہ ڈال رہاہے ،،امریکا میں تورومانوی شاہی جوڑے کی زندگی پر پوری فلم ہی بنالی گئی ہے۔پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی زندگی کواسٹارنیکوایورس سوئنڈل اور کمیلا لڈنگٹن نے مزاحیہ انداز میں پیش کیاہے،،فلم18 اپریل کوامریکا اور برطانیہ میں پیش کی جائیگی۔اسٹارز کاکہناہے کہ اگر فلم ہٹ ہوجائیگی تو شادہی جوڑے کی زندگی میں آگے کیاہوگا،اس پر سیکوئیل بنائے جانے پر غور کیاجارہاہے۔