29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا کے معاملے پرعالمی رابطہ گروپ ممالک کا اجلاس
جنگ نیوز -
دوحا…دوحا میں عالمی رابطہ گروپ ممالک کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں معمر قذافی کوعہدے سے ہٹانے، منجمد اثاثوں میں سے باغیوں کوفنڈ مہیا کرنے کے بارے میں غور ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے متنبہ کیا کہ لیبیا کے36 لاکھ سے زائد عوام کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔انھوں نے عالمی ممالک پر زور دیا کہ لیبیا کے تنازع پر ایک آواز ہوجائیں۔اطالوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا کے منجمد اثاثہ جات کی باغیوں کوفنڈنگ کی صورت میں منتقلی کردی جائے۔ انھوں نے واضع کیا کہ حکومتی مخالفین کو ہتھیاروں کی فراہمی کی تجویز زیر غور ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بتایا کہ لیبیا کے عوام کے تحفظ کے لئے برطانیہ مزید طیارے بھیج رہا ہے اورامید ہے کہ اجلاس کے اہم نتائج سامنے آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ممالک کے اجلاس کا مقصد معمر قذافی کی حکومت پر دباؤ بڑھنا ہے۔اجلاس میں لیبیا میں معمر قذافی کے مخالفین کے گروپ کے سربراہ نے بھی شرکت کی ۔ان کا مطالبہ تھا کہ نیٹو فضائیہ معمر قذافی کی فورسز پر حملے تیز کردیں۔