تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ: آٹے سمیت گندم سے تیار اشیا کی نقل و حمل پر پابندی ختم

جنگ نیوز -
کراچی …حکومت سندھ نے آٹے سمیت گندم سے تیار دیگر اشیا کی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی ہے جبکہ گندم کی نقل و حرکت پرپابندی تیس روز کیلئے برقرار رہے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت گندم سے بننے والی اشیا خصوصاً آٹے کی بین الاضلاع نقل و حمل پر پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ دفعہ144 کے تحت30 روز کیلئے گندم کی نقل و حمل پر عائد پابندی برقرار رکھی ہے۔ پابندی2010 اور2011 میں گندم کی خریداری کے ٹارگٹ کو کامیابی سے حاصل کرنے کیلئے لگائی گئی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف ضلعی پولیس کو دفعہ188 کے تحت کارروائی کا حق حاصل ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.