تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گوجرانوالہ : مبینہ دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور خودکار اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ … پولیس نے گوجرانوالہ کے گاؤں تتلے عالی سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکر کے اس سے خودکش جیکٹ اور خودکار اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے گاؤں تتلے عالی سے گرفتار ہونے والا25 سالہ مبینہ دہشت گرد جہاں زیب پشاور کا رہائشی ہے اور اپنے رشتے داروں کے ہاں رہ رہا تھا۔مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جس کیلئے ریکی مکمل کر لی تھی ، تاہم آخری ہدایات کا منتظر تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا،مبینہ دہشت گرد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.