تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایوان کوبتایا جائے شجاع پاشا کیا مینڈیٹ لیکر امریکا گئے،چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے کہاہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے کردار کو تہس نہس کر دیا ہے، وزیراعظم ایوان کو بتائیں کہ جیو نے کیا گناہ کیا ہے، ان کاکہناہے کہ جب تک پارلیمانی کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں کرتی ، حکومت جیوکے چینل کھول دے۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری نثارکاکہناتھاکہ جیو کو پوری طاقت سے دبانے کی کیوں کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر ایک چینل کو تنگ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ کا کردارہمیشہ جمہوریت کے حق میں رہا ہے،جیو کا کوئی بڑا دشمن بھی اسے ملک دشمن قرار نہیں دے سکتا۔چودھری نثار نے کہا کہ وزرا ایوان میں نہیں آتے ، اس انداز میں ایوان کو نہیں چلنے دیا جائے گا۔قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے کہاکہ وزیراعظم بتائیں کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیا مینڈیٹ لے کر امریکا گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.