29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے ذوالفقار مرزا کو وزیر داخلہ بنایا جائے،منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے کو پنڈوراباکس کھولنے کے مترادف قرار دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کئی اور کیس بھی کھولنا پڑیں گے ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری روکنے کیلئے ذوالفقار مرزا کو وزیر داخلہ بنایا جائے۔۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ امریکہ سے دوستی بہت مہنگی پڑرہی ہے، افغان جنگ کا مقصد خطے میں پاکستان کی پوزیشن کو کمزور کر کے امریکا اوربھارت کی بالادستی قائم کرنا ہے، موجودہ حالات میں ڈرون حملے بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ بوری بند لاشوں اوربھتہ خوری کی سیاست کی ہے۔منورحسن نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری روکنے کیلئے ذوالفقار مرزا کو وزیر داخلہ بنایا جائے۔