29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اورترکی مشترکہ اقدار کے امین ہیں،صدر زرداری
جنگ نیوز -
انقرہ…صدر آصف علی زراری نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی مشترکہ اقدار کے امین ہیں ۔ترکی نے گل ٹرین سے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈی تک رسائی دی جبکہ ترک صدر عبداللہ گل کاکہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں صدر عبداللہ گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں ترکی آکر ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے گھر آئے ہوں ۔پاکستان اورترکی مشترکا قداروں کے امن ہیں، ترکی کے ساتھ علاقائی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ پاک ترک دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پر امن انتقال اقتدار چاہتا ہے ، ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت سے متعلق صدارتی ریفرنس دائر کرنے کامقصد تاریخ اورقانون کے حوالے کو درست کرنا ہے، ترک صدر عبدللہ گل نے پاک ترک دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی صدرعبدا للہ گل نے کہا کہ افغانستان میں امن پوری دنیا کے مفاد میں ہے ،ترکی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔