29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا : اتحادی افوج کے حملے پرنیٹو وزرائے خارجہ میں شدید اختلافات
جنگ نیوز -
برلن…لیبیا پر اتحادی افواج کے حملے اب تک کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کرسکے اور اس بارے میں نیٹو کے وزرائے خارجہ شدید اختلافات کا شکار ہوگئے ہیں۔آج جرمنی کے دارالحکومت برلن میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہو رہا ہے،اتحادیوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ قذافی کے خلاف اپنے حملوں کو مزید موثر بنائے۔اطلاعات کے مطابق نیٹو کے اٹھائیس ملکوں میں سے صرف چھ ملک لیبیا کے خلاف حملوں میں حصہ لے رہے ہیں۔امریکا اور برطانیہ دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ جنگی طیارے بھیجیں۔ امریکا ،فرانس اور برطانیہ لیبیا پر حملوں کی حمایت کر رہے ہیں جب کہ جرمنی اور ترکی فوجی مداخلت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ یہ مسئلہ فوجی مداخلت سے طور پر حل کیا جا سکتا ہے،بیلجیم نے بھی مخالفت کی ہے،باغیوں کو مسلح کرنے کے بارے میں بھی نیٹو ارکان میں اختلافات ہیں۔