تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: تشدد کی تازہ لہر، 24گھنٹوں میں 12افراد ہلاک،کشیدگی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کی تازہ لہر میں12 افراد کی ہلاکتوں کے بعد اور نگی اور محمود آباد سمیت شہر کے کئی علاقوں میں آج کشیدگی اور کاروبار بند ہے ۔پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران12 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر10 میں فائرنگ سے ہلاک کئے گئے وقاص، ظہیر اور حبیب کی نماز جنازہ آج بعد اسی علاقے کی عرشی مسجدمیں ادا کی جائے گی جبکہ دوسرے واقعہ میں رات گئے ہلاک کئے گئے افراد کی نماز جنازہ اولیا مسجد میں پڑھائی جائیگی۔ پانچوں افراد کی تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی۔ اس سلسلے میں علاقے سخت کشیدگی اور کاروبار معطل ہے۔ محمود آباد میں بھی دو روزسے تین افراد کے قتل کیخلاف کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اس علاقے میں آج صبح ایک سیاسی کارکن جاید پٹنی کے زخمی ہونے کے بعد کشیدگی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.