تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کا نفسیاتی کلینک میں طبی معائنہ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے ذہنی عدم توازن کا شکار ہونے کے بعد ایک نفسیاتی کلینک میں طبی معائنہ کرایا۔اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز گزشتہ سال اپنے آسکر ایوارڈ یافتہ شوہر مائیکل ڈگلس کے علاج کے سلسلے میں غیر معمولی طور پر پریشان رہیں، وہ بدھ کو لاس اینجلس کے ایک کلینک میں ذہنی صحت کا معائنہ کرانے گئیں۔مائیکل ڈگلس کوگلے کے سرطان کیخلاف کامیاب جد وجہد میں اپنی بیوی کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ایک عام خیال یہ ہے کہ زیٹا جونز شوہر کی بیماری کے سبب شدید ذہنی دباؤ میں رہیں،ان کے نمائندے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اس ہفتے دو فلموں میں کام شروع کردیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.