29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملوں کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور…ڈرون حملوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر اقبال جعفری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے بے گناہ پاکستانی مر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے ان حملوں پر ذلت آمیز رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ پوری قوم مشرف دور کے اقدامات کی قیمت ادا کر رہی ہے لیکن موجودہ حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت امریکی حکومت کو پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا حکم جاری کرے اور پاکستانی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے غیر ملکی اثاثوں اور اکاؤنٹس کی تفصیل سے عدالت کو آگاہ کرے۔