29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال سے جڑواں شہروں میں عوام کو مشکلات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کی مسلسل دوسرے روز ہڑتال کی وجہ سے اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خصوصاً پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔اسلام آباد میں دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کی جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی تاہم پٹرول کی سپلائی تقریباً بحال نظر آئی ، راولپنڈی میں سی این جی اسٹیشنز کی مکمل ہڑتال کے باعث عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ذاتی گاڑیاں رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنیوالے بھی پریشانی کا شکار ہیں ، ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ ٹیکسی کار والوں نے کرایوں میں50 سے100 فیصد تک کرایہ بڑھا دیا ہے۔