تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:جذبہ خیرسگالی کے تحت89بھارتی قیدی رہا،واہگہ روانہ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے89 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔ پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار89 ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا یہ ماہی گیر ستمبر2009 سے جنوری2011 تک پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔ ان ماہی گیروں میں7 مسلمان ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ رہائی کے وقت جیل حکام کی جانب سے رہا ہو نے والے ماہی گیروں کو کپڑے اور کھانے پینے کا سامان دیا گیا ماہی گیروں کو دو بسوں کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر روانہ کردیا جہاں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔ پاکستانی جیلوں میں اب بھی250 سے زیادہ بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.