تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،سپریم کورٹ نے نئے وزیرقانون کا نام مانگ لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن میں وزیرقانون کی خالی نشست کا معاملہ صدر اور وزیراعظم کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے جوڈیشل کمیشن میں وزیر قانون کا معاملہ صدر ، وزیراعظم اور کیبنٹ سیکریٹری کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شیڈول کے مطابق16 اپریل کو ہی ہوگا۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کی خالی نشست سے متعلق ضروری اقدام کرنے کا کہا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں عدالتی قواعد و ضوابط چھوڑے نہیں جاسکتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.