تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور: ڈکیتی میں خاتون کا قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران ہلاک ہونیوالی کانسٹیبل کی اہلیہ کا ایک قاتل پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق چودہ مارچ کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ کر کے خاتون عروج کو قتل کر دیا۔ اس کا شوہر کانسٹیبل بلال زاہد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سلمان عرف منا کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی عثمان ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا۔گرفتار ملزم منا کو زخمی کانسٹیبل نے شناخت کر لیا ہے۔ مقدمہ کے مدعی مقتولہ عروج کے باپ فیصل بٹ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم عثمان کی گرفتاری میں سیاسی لوگ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.