تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کمپنیوں کوفلاحی منصوبوں پر کام کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم نے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی تیل و گیس کمپنیوں کے معاہدوں کے مطابق فلاحی منصوبوں پر کام یقینی بنائیں۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ متعلقہ علاقوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی مداخلت فلاحی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے ۔اسلام آباد میں سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عباس خان کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کو کوہاٹ اور کرک میں تیل اور گیس کی تلاش کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ سینیٹر پرویز رشید نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل سے کہا کہ معاہدوں کے مطابق آپ نے ان علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کرنا ہیں لیکن ایسا ہو نہیں رہا ۔ ایم ڈی کا کہنا تھا کہ جو منصوبہ بھی متعلقہ علاقوں میں شروع کرنا چاہتے ہیں ، مقامی ایم این اے اور ایم پی ایز کا اس پر اتفاق نہیں ہوتا، او جی ڈی سی ایل نے اپنے خالص منافع میں سے ایک فیصد ان علاقوں پر خرچ کرنے فیصلہ کیا ہے جہاں سے تیل اور گیس نکلتی ہے ۔ایسی پالیسی بھی وضع کی جارہی ہے کہ مقامی افراد کو آئل فیلڈزمیں ملازمتیں دی جائیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.