29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
متروکہ خلائی شٹلز کو مختلف میوزیممیں رکھیں گے،ناسا
جنگ نیوز -
کیپ کیناورل ،میامی …امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے گذشتہ دنوں کیے گئے اعلان کے مطابق ناسا کی متروک کردہ خلائی شٹلز کو امریکہ کے مختلف میوزیمز کا مستقل حصہ بنادیا جائیگا۔ناسا کی جانب سے باقاعدہ منعقد کی گئی تقریب میں سامنے آنے والے بیان میں خلاء میں ناسا کے مختلف مشنز لیجانے والی خلائی شٹل ڈسکوری ،اینڈیور اور اٹلانٹس کو امریکی ریاستوں ورجینیا،کیلیفورنیا اور فلوریڈا کے مشہور میوزیمز کے حوالے کیا جائیگا۔ خلاء میں ناسا کے مشن کامیابی سے مکمل کرنے والی خلائی شٹل ڈسکوری ورجینیا میں اسمتھ سونین انسٹیٹیوٹ کے ائیر اینڈ اسپیس میوزیم،شٹل اینڈیور کیلیفورنیا سائنس سینٹرجبکہ فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سینٹر شٹل اٹلانٹس میں نمائش کے لیے رکھی جائینگی۔