29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالی وڈکی نئی فلم’تین تھے بھائی‘کل ریلیز کیلئے پیش کی جائیگی
جنگ نیوز -
ممبئی … تین تھے بھائی جنھیں محبت تھی ایک دوسر ے سے نفرت کرنے میں ۔ بالی ود کی نئی فلم’ تین تھے بھائی‘کل ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔بھارت کے شہرچندی گڑھ میں بالی وڈ ڈائریکٹر راکیش مہرا کی فلم کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔ پروموشن تقریب میں کاسٹ اینڈ کریو نے شرکت کی۔فلم کی کہانی تین بھائیوں اوم پوری ، دیپک ڈوبریال اورشریاس تالپڑے کے گرد گھومتی ہے جومحبت تو کرتے ہیں لیکن ایک دوسرے سے نفرت کرنے میں ۔ہیروئن کے کردار میں راگنی کھنہ نظر آئیں گی۔فلم15 اپریل کوریلیز کی جائے گی۔