29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہورہائیکورٹ میں ہندومسلم والدین کے بچے کا حوالگی کیس
جنگ نیوز -
لاہور…کینیڈا کی شہری ہندو خاتون روشنی ڈیسائی نے اپنے کمسن بچے کے لئے ہندومذہب چھوڑکر مسلمان ہونے کی پیشکش کردی ہے ۔لاہور ہائی کورٹ نے روشنی ڈیسائی کی درخواست پرکارروائی مکمل کرتے ہوئے انکے پاکستانی دوست جہانزیب نیازی اورروشنی ڈیسائی کوہدایت کی کہ وہ عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیں ورنہ جمعے کو بچے کی تحویل کافیصلہ سنایاجائیگا،جہانزیب نیازی نے پیشکش کی کہ وہ ساڑھے تین سالہ بچہ اذان ہندوماں کے حوالے کرنے پر تیار ہے اوردونوں کو ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی دیگا۔ تاہم روشنی ڈیسائی کا مطالبہ تھا کہ انہیں پاکستان آمد اوریہاں اخراجات کی مد میں دس ہزار ڈالر اداکیے جائیں۔ فریقین کے وکلا نے عدالت کوبتایاکہ معاملہ طے پاسکتاہے ایک دن کی مہلت دی جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ناجائز بچے کامستقبل کینیڈا میں زیاد ہ محفوظ ہے اورقانونی طورپربھی ایسے بچے کی وارث ماں ہوتی ہے