تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹارگٹ کلنگ الزامات لگانے والے بتائیں کارکنان کون قتل کررہاہے،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے 48گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے 9کارکنان کی المناک شہادت پر شدید غم وغصہ کااظہارکیاہے اوراس کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ دہشت گردی اورقتل وغارت گری کے ذریعے نہ توایم کیوایم کی پروازکورکاجاسکتاہے اورنہ ہی ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں۔وہ نائن زیرو پرایم کیوایم کے دیگراراکین آصف صدیقی، کنورخالد،واسع جلیل ،وسیم آفتاب اورقاسم علی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ 12 اپریل کو محمود آباد میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے محمود آبادسیکٹر کے کارکنان آصف علی، منیر احمد اور محمد نعیم کو شہید کردیا ۔دہشت گردی کے اتنے بڑے واقعہ پر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی اورکل 13 اپریل کی شام اورنگی ٹاوٴن 10نمبر میں جدید ہتھیاروں سے لیس ڈرگ مافیا اور لینڈ مافیا کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر ، یونٹ 125 کے کارکنان 33 سالہ محمد حبیب ، 23 سالہ محمد وقاص اور 38 سالہ محمد ظہیر کو فائرنگ کرکے شہیدجبکہکارکن عرفان قریشی شدید زخمی ہوگئے جو عباسی اسپتال میں موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں ۔اس دوسرے بڑے واقعہ کے بعدبھی ہم نے فوری طورپراعلیٰ حکام سے رابطہ کیا،ہمیں یقین دلایاگیاکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فوری کارروائی کی جائے گی ۔ اس واقعہ کے چندگھنٹے بعد اورنگی ٹاوٴن 10نمبر میں گھرکے باہرکھڑے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنوں پرایک اورحملہ کیاگیاجس کے نتیجے میں د وکارکن سرفرازعلی اورمحمدرضا شہیدہوگئے۔جبکہدہشت گردوں نے اسکیم 33کے علاقے میں ایم کیوایم معمار سیکٹر کے سینئر کارکن شہباز قریشی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو بعد میں شہید ہوگئے ۔ اس طرح صرف گزشتہ 48گھنٹوں میں 9 کارکنان اور ہمدردوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ۔ جنوری 2011ء سے آج تک83 کارکنان وہمدردوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔ہمیں نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ کارکنوں کے پے درپے قتل کے واقعات کے باوجود حکومت کی جانب سے قاتلوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر، گینگ وارکے دہشت گردوں ، لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کی یہ تازہ لہر ایک منظم اورگہری سازش کاحصہ ہے جس کامقصدایم کیوایم کو دوبارہ کراچی میں الجھاکراسے پورے ملک میں تیزی سے پھیلنے اور منظم ہونے سے روکناہے۔انھوں نے کہا کہ بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ ایم کیوایم پورے ملک میں پھیلے اور غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی نمائندگی کرے، لہٰذاایک بارپھرایم کیوایم کے پرکاٹنے ،ایم کیوایم کاراستہ روکنے اوراسے کراچی تک محدود کرنے کیلئے ایک منظم سازش تیارکی گئی ہے ۔انھوں نے صدر زرداری اور وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.