29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برازیل نے بلند ترین مینار کا ریکارڈ بنا لیا
جنگ نیوز -
ساؤ پاؤلو …برازیل کو دنیا میں فٹ بال کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن اب ایک اور حوالے سے بھی لوگ برازیل کو جانیں گے اور وہ ہے دنیا کا بلند ترین مینار بنانے کا ریکارڈ اور بھی صرف ایک ہفتے میں ۔ساؤ پاؤلو شہر میں بنائے گئے سو فٹ بلند مینار کو لیگو ٹاور کا نام دیا گیا ہے ۔ مینار کی تعمیر میں مختلف رنگوں کے پانچ لاکھ بلاک استعمال ہوئے ہیں جبکہ تعمیر میں میں چھ ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا ۔اس سے پہلے دنیا کے سب سے بڑے مینار کا ریکارڈ چلی کے پاس تھا جو لیگو ٹاورسے دس انچ چھوٹا ہے، مینار کی آخری اینٹ برازیل کے مشہور سابق فٹبالر کافو نے کرین کی مدد سے رکھی اور ایک اور بات مینار کی تعمیر کیلئے سیمنٹ کے بجائے پلاسٹک کے بلاک کا استعمال کیا گیا ہے۔