29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہیما مالنی کا چھوٹی بیٹی آہانا دیول کو بھی فلمی دنیا میں لانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی کو اس بات کا بڑا قلق ہے کہ ان کی ہونہار بیٹی ایشیا دیول فلمی دنیا میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی آہانادیول کی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، ایشا دیول بھی اپنی بہن کو پردہ اسکرین پر دیکھنے کیلئے کافی عرصے سے کوششیں کر رہی ہیں ۔ بھارتی اخبار کے مطابق ایشا دیول اپنے آنے والی فلم ٹیل می اوہ خدا کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اپرنا سین کو اپنی بہن کے لیے فلم بنانے پر رضامند کر لیا ہے ۔ یہی نہیں آہانا کی پہلی فلم کیلئے ہیما مالنی بھی بطور معاون پروڈیوسر اپرنا سین کا ساتھ دیں گی ۔ فلم شیکسپئر کی مشہور کہانی رومیو اینڈ جیولٹ پربنائی جائے گی، جس میں آہنا جیولٹ کا کردار ادا کریں گی ۔