29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی سا ئنسدانوں کانیا کا رنامہ، بغیر بیجو ں کے کینو تیار
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …اگر آ پ کو کینو اس لیے نہیں پسند کہ اس میں بیج بہت ہو تے ہیں تو امریکی سا ئنسدانوں نے اس مسئلے کا حل ڈھو نڈ لیاہے ۔ یونیو رسٹی آ ف کیلی فو رنیا کے سائنسدان بغیر بیجو ں والے کینو اُگا نے میں کا میا ب ہو گئے ہیں ۔ جینیٹک انجینئر نگ کا شا ہکا ر ان نئی نسل کے کینو ؤں میں عام کینو کے بر عکس صرف دو سے تین بیج مو جو د ہو نگے جس کی بدو لت اس نسل کا نا م کینو LS رکھا گیا ہے جس میں ایل ایس کا مطلب Low Seeded ہے ۔کینو LS کا سائز عام کینو سے بڑ ا جبکہ چھلکا بھی نسبتاً با ریک ہو گا ۔