تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سی آئی اے پاکستان میں آپریشن بند نہیں کرے گی،امریکی عہدے دار

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پاکستان میں شدت پسندوں کے خلاف اپناآپریشن بند کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ایک سینئرامریکی عہدے دارنے غیرملکی خبررساں ایجنسی کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی آئی اے پاکستان میں کارروائیاں بند نہیں کرے گی اورپاکستان کے اعتراضات کے باوجود مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔امریکی اہلکارکے مطابق سی ائی اے کے چیف لیون پینیٹا نے ورجینیا میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو اس بات سے آگاہ کر دیا تھااورکہا تھا کہ امریکی عوام کاتحفظ ان کی بنیادی ذمے داری ہے اوروہ آپریشن بندنہیں کریں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.