تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چین کی معاشی ترقی تاحال غیر متوازن ہے، ہوجن تاوٴ

جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں جاری باؤبزنس فورم میں چینی صدر ہوجن تاؤ کاکہناہے کہ چین کی معاشی ترقی اب بھی غیر متوازن ہے، جب کہ جنوبی افریقی صدر نے کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔ چین کے صوبےHainan کے قصبے باؤ میں آج شروع ہونے والے باؤبزنس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرہوجن تاؤکاکہناتھا کہ چین کی غیر متوازن معاشی ترقی کے لیے معیشت میں کھپت کوبڑھاناہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ کاروباری تجارت میں توازن لاکر ہی چین طویل المدتی معاشی استحکام حاصل کرسکتاہے۔۔جنوبی افریقہ کے صدرجیکب زوما نے ممالک پر زور دیاکہ کرنسی کی قدر میں کمی کے بڑھتے رجحان کے خلاف کام کریں۔۔اس سال کے کے باؤبزنس فورم کا موضوعinclusivedevelopment ہے،جس میں روس، برازیل، جنوبی افریقا، جنوبی کوریاکے صدور ، اسپین کے وزیراعظم،یوکرائن اور نیوزی لینڈ کے ڈپٹی وزیراعظم شرکت کررہے ہیں۔چین کے صوبےHainan کے قصبے باؤ میں ہونے والی سالانہ باؤ کانفرنس برائے ایشیا کے اس سال کا موضوعinclusivedevelopment ہے،جس میں روسی صدر دیمتری میدووف، برازیل کے صدرDilmaRousseff، جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما، جنوبی کوریا کے رہنماKimHwang-sik، اسپین کے وزیراعظمJoseLuisRodriguezZapptero یوکرائن کے وزیراعظم MykolaAzarov اور نیوزی لینڈ کے ڈپٹی وزیراعظم بل انگلش بھی شریک ہیں۔اجلاس میں معاشیات سمیت ماحولیات،معاشرہ اور اتحاد جیسے موضوعات پراظہارخیال کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.