29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قومی اسمبلی،اراکین کا یوسف تالپور کے بیٹے کیخلاف مقدمے پر احتجاج
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں حکومت کے اپنے ارکان یوسف تالپور کے بیٹے کے خلاف مقدمے پر سراپا احتجاج بن گئے،یوسف تالپور کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنے بیٹے کو گرفتار کرائیں گے تاکہ حکومت کا دل ٹھنڈا ہوجائے۔اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور کے خلاف ایک پولیس اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے، مقدمہ کے اندراج کے لئے ڈی پی او کا تبادلہ کیا گیا جس سے وزیر اعلیٰسندھ نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا،انہوں نے واقعہ کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کا مطالبہ کیا۔،وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سندھ حکومت سے رپورٹ لے کر ایوان میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے جوائنٹ انوسٹیگشن ٹیم بنانے کی پیشکش کی ،فاٹا کے ارکان کے توجہ دلاو نوٹس پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاراچنار روڈ پر دہشت گردی کے حملے روکنے کے لئے پیٹرولنگ بڑھائی جائے گی فاٹا ارکان کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی۔