تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بجلی کا شارٹ فال4500میگاواٹ،14گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں بجلی کا شارٹ فال4500 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس سے بجلی کا بحران مزید شدید ہو گیا ہے، شہروں اور دیہات میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی ڈیمانڈ ساڑھے پندرہ ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئ ہے جبکہ پیداوار11 ہزار سے بھی کم رہ گئی مجموعی ہائیڈل پیداوار2400 ،تھرمل1896 آئی پی پیز6524 اور رینٹیل173 میگاواٹ ہے ۔پیپکو ترجمان کے مطابق کراچی کو670 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ہے۔ اکثر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے10 اور دیہات میں14 گھنٹے تک چلا گیاہے ۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے کراچی کے رہائشی ،تجارتی اورصنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے ۔۔ مختلف علاقوں میں ساڑھے چار سے نو گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ پشاور میں ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ7 جبکہ دیہی علاقوں میں8گھنٹے ہے۔ بعض علاقوں میں ٹیوب ویل بھی بند ہونے سے پینے کے پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے ۔۔بلوچستان میں بجلی کاشاٹ فال725میگاواٹ تک پہنچ گیاہے۔کیسکوکے مطابق کوئٹہ میں6 گھنٹے جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، گرمی کی شدت کے سبب عوام مشکلات سے دوچارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.