تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: متاثرینسیلاب کیمپ میں بچہ زائدالمعیاد چائے پینے سے جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سپرہائی وے پرسیلاب متاثرین کے کیمپ میں دس سالہ بچہ زائدالمعیادچائے پینے سے انتقال کرگیا،جبکہ متعدد بچے ایکسپائرڈ چائے پینے سے شدید ڈائریا کاشکارہوگئے ہیں،جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔متاثرین سیلاب کے مطابق گزشتہ روز کیمپ میں کسی این جی او کی جانب سے انسٹنٹ چائے،جس میں دودھ، چائے کی پتی اور چینی مکس تھی،وہ تقسیم کی گئی،جس کوپینے کے بعد10سالہ سوزعلی کی ہلاکت بگڑگئی جبکہ دیگرکئی بچے ڈائریا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔متاثرین سیلاب نے چائے کے خالی ڈبے اور ساشے بھی دکھائے جن پران کے استعمال کی تاریخ گزرچکی تھی۔سیلاب زدگان نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے انہیں خوراک کی فراہمی کاسلسلہ روک دیاگیا ہے ،جبکہ علاج کی سہولت انہیں میسرنہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.