تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ اسمبلی میں ڈی سی او عمر کوٹ کیخلاف تحریک استحقاق جمع

جنگ نیوز -
کراچی…رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور نے اپنے نام کی ایف آئی آر درج ہونے پر ڈی سی او عمرکوٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی اورکہا کہ انہیں ذوالفقارمرزا کی کمی محسوس ہورہی ہے۔اسپیکرسندھ اسمبلی نثارکھوڑوکے چیمبرمیں نواب تیمور تالپورنے دیگر ارکان کے ہمراہ تحریک استحقاق جمع کرائی۔نواب تیمور تالپور نے بتایا کہ ڈی سی او عمر کورٹ کی کرپشن پر بات کی تو انہوں نے دھمکیاں دیں اور جھوٹی ایف آئی آردرج کرادی ۔تیمور تالپورکا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور سینئروزیرکو بھی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اگر وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا ہوتے تو یہ نہ ہوتا، اب ان کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.