29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ میں خانہ شمار فوج کی نگرانی میں کرائی جائے، جام مدد علی
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے صوبے میں خانہ شماری فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران جام مدد علی کا کہنا تھا کہ کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی اضلاع کے کچھ علاقے نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں شفاف طریقے سے مردم شماری نہیں ہوسکتی،بعض علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنی فہرستیں بناکر لارہے ہیں اور اس خانہ شماری کے عمل میں سیاسی مداخلت واضح نظر آرہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جام مدد علی نے کہا ٹارگٹ کلنگ حکومت کی کمزوری ہے،سیاسی جماعتیں الزامات کے جواب دیں ۔