29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ذالقرنین حیدر نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی
جنگ نیوز -
لندن…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی ہے۔برطانوی سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں ذوالقرنین حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے کر پاکستان جانا چاہتے ہیں،وزیر داخلہ رحمان ملک نے ان کو اور اہل خانہ کو مکمل سیکیورٹی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،جس کے بعد اب اُن کا برطانیہ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے،دوسری جانب ذوالقرنین کولیشنگز کرکٹ کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش پر ،کلب حکام کا کہنا ہے کہ ،وکٹ کیپر اگر پاکستان چلے بھی گئے ،تو بھی ٹیم میں کھلانے پر غور کریں گے۔ذوالقرنین حیدر دبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیم انتظامیہ کو بغیر اطلاع دیئے ٹیم کو چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے۔