تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک فوج کا دستہ امن مشن کیلیے لائبیریا روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستانی فوج کے276 جوانوں کا دستہ لائیبریا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے روانہ ہوگیا۔پاک فوج کے جوانوں کو بریگیڈیئر محمد رفیق خان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر الوداع کیا ، اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوانوں نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور جہاں بھی گئے، اپنے جذبے اور لگن سے وطن کا نام روشن کیا ، انہوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ امن مشن کیلئے پوری جوانمردی سے کام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.