تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم گیلانی اوربرطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کافون پررابطہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ برطانیہ ، یورپی منڈی میں پاکستان کی رسائی کے معاملے کوموثراندازمیں اٹھارہاہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے یہ بات وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ٹیلی فو پررابطے میں کی ،دونوں وزرائے اعظم نے 5 اپریل کو ہونے والی ملاقات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں حوصلہ افزا قرار دیا۔برطانوی وزیراعظم نے اپنے دورہ کابل پربھی بات چیت کی اورکہاکہ افغانستان میں امن کا قیام خطے کے امن کے لئے ضروری ہے۔ڈیوڈ کیمرون کاکہناتھاکہ ان کی حکومت برٹش ائیرویز کی پاکستان کے لئے بحالی پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.