29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان خود مختار ملک ہے کسی کا مزارع نہیں ،منظور وٹو
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان خود مختار ملک ہے کسی کا مزارع نہیں ، حکومت ملکی سلامتی پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بھارت میں بھی دہشت گرد موجود ہیں اور سمجھوتہ ایکسپریس پر انہی لوگوں نے حملہ کیا تھا ۔ وہ لاہورمیں امیر بیگم ویلفیئرٹرسٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے خطاب کررہے تھے ۔ میاں منظوروٹو کا کہناتھا کہ ہم سب انسان ہیں ، فرشتے نہیں ، غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں ، اگربابراعوان سے ماضی میں کوئی غلطی ہوئی تھی تو انکے استعفیٰ اورخلوص کو دیکھتے ہوے درگزرکرناچاہیے۔