تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا :قذافی کی فوج کا حملہ ،7افراد ہلاک ، کلسٹربم استعمال کرنیکی تردید

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں قذافی کی حامی فوج کے حملے میں سات افرادہلاک ہوگئے۔ حکومت نے مخالفین پرکلسٹربم سے حملوں کے الزامات کی تردید کی ہے۔قذافی فوج نے مغربی قصبے یافران پر حملہ کرکے سات مخالفین کوہلاک کردیا۔لیبیا کی حکومت نے سرکاری فوج کی جانب سے مخالفین پرحملوں میں کلسٹر بموں کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے۔حکومتی ترجمان موسیٰ ابراہیم نے کہا کہ اخلاقی اورقانونی طورپربھی ایسا نہیں کیا جاسکتا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے الزام لگایا تھا کہ مصراتہ پرفوجی حملوں میں شہری علاقے پر کلسٹربم برسائے گئے تھے۔ ادھربن غازی میں نمازجمعہ کے بعد ہزاروں افرادنے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔انھوں نے سرکاری فوج پر نیٹوکے حملوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.