تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جی ٹوئنٹی کے سات ملکوں کو مالیاتی امورمیں عدم توازن کاسامنا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... جی ٹوئنٹی میں شامل سات ملکوں کو مالیاتی امورمیں عدم توازن کاسامنا ہے۔ جن ملکوں کی پالیسیاں عالمی معیشت کے لیے رسک بن سکتی ہیں۔ ان کی نشاندہی اورخامیوں کودورکرنے کے لیے اقدامات پراتفاق کرلیا گیا۔واشنگٹن میں جی ٹوئنیٹی اجلاس میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ جن ملکوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی معیشت کوخطرہ ہے ان کی نشاندہی کی جائے گی اوران کی خامیاں دورکرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔فرانسیسی وزیرخزانہ کرسٹائن لاگیریڈ کا کہنا ہے کہ فرانس سمیت سات ممالک کو اپنے مالیاتی امورمیں عدم توازن کی جانچ پڑتال کاسامنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک نئے فریم ورک میں عالمی اقتصادی خطرات کاجائزہ لیا جائے گا۔G20 اجلاس میں کاروبار، سرمایہ بہاؤ، قرض اور غیر ملکی کرنسی سمیت عالمی معیشت کو خطرات اورتجارت میں عدم توازن کو حل کرنے جیسے معاملات پرغورکیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.