29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاورجانیوالی کوئٹہ ایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا
جنگ نیوز -
پشاورجانیوالی کوئٹہ ایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا
کوئٹہ…کوئٹہ سے پشاورجانے والی کوئٹہ ایکسپریس کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے سبی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا صبح ہونے پر پشاور کیلیے روانہ کیا جائے گا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاورجانے والی کوئٹہ ایکسپریس رات نو بجے سبی پہنچی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹرین کوپشاور جانے کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جس پر ریلوے حکام نے ٹرین کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا ہے۔اب یہ ٹرین صبح چھ بجے سبی سے پشاورکے لیے روانہ ہوگی۔ ٹرین کی روانگی میں تاخیر پر کوئٹہ ایکسپریس کے مسافروں نے سبی ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا ۔