29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یمن میں صدرصالح کے خلاف مظاہرے
جنگ نیوز -
یمن میں صدرصالح کے خلاف مظاہرے
صنعا…یمن میں حکومت مخالفین کے مظاہرے جاری ہیں۔سدامیں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افرادشریک ہوئے۔یمن کے شہروں صنعا،تعز اورعدن کے علاوہ سدامیں بھی بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔مظاہرین صدرعلی عبداللہ صالح سے فوری استعفے کامطالبہ کررہے تھے۔مذہبی اورقبائلی رہنماؤں نے بھی ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدرصالح کو اب ہرصورت میں جانا ہوگا۔