تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا کامیزائل شکن دفاعی نظام کاایک اورکامیاب تجربہ

جنگ نیوز -
امریکا کامیزائل شکن دفاعی نظام کاایک اورکامیاب تجربہ

واشنگٹن…امریکا نے میزائل شکن دفاعی نظام کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، نئے تجربے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کو تباہ کیا گیا۔امریکی فوج کی جانب سے بحر الکاہل کے جزیرے میں کیے گئے تجربے میں درمیانے درجے تک مار کرنے والے میزائل کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔یہ تجربات یورپ میں اینٹی میزائل شیلڈ نصب کیے جانے کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں امریکی فوج کو بھی میزائل شکن دفاعی نظام کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان کی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے مطابق 2002 میں شروع کیے گئے پروگرام کا یہ 21 واں کامیاب تجربہ تھا، جبکہ اس عرصے میں صرف4 تجربات ناکام ہوئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.