تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد کشیدگی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ،فائرنگ اورپرتشدد وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر کے علاقے جناح اسکوئر پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد زخمی کر دیا ۔لانڈھی کے علاقے شیر پاو کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ نجیب کو شدید زخمی کر دیا ، مقتول کو 12 گولیاں ماری گئی تاہم اسے تشوش ناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ملیر کھوکھرا پار میں بھی جنرل اسٹور کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کا کارکن اور سابق کونسلر نعمان بخاری ہلاک ہوگیا،فائرنگ کی زد میں آتے ہوئے ایک شخص زخمی بھی ہوا، کورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شوکت خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.