29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیرہ بگٹی ،24انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی میں نا معلوم افراد نے سوئی پلانٹ کو جانے والی 24انچ قطر کی گیس پائپ لائین کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ذرائع کے مطابق پیر کوہ گیس فیلڈ سے سوئی کو جانے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو ڈیرہ بگٹی کے مقام پر نا معلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے پلانٹ سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی ۔گیس لائن میں دھماکے کی وجہ سوئی پلانٹ سے پنجاب کے بیشتر حصوں میں گیس کی فراہمی میں کمی ہوگئی تاہم گیس بند نہیں ہوئی ہے۔