29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امیر جماعت محمد حسین محنتی کی سینسس کمشنر سندھ سے ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی...جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد نے سینسس کمشنر سندھ نور محمد لغاری سے ملاقات کی اور خانہ شماری پرتحفظات کااظہارکیا۔جماعت اسلامی کے اعلامئیے کے مطابق وفد نے سینسس کمشنر کراچی میں خانہ شماری میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ان کا کہناتھاکہ کراچی میں خانہ شماری کے عمل کومتحدہ قومی موومنٹ کے سوا تمام دینی و سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے ۔محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں نئے سرے سے صاف اور شفاف خانہ شماری کاآغاز کرایاجائے۔