29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکارسمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ ملیرکھرکھراپارمیں گزشتہ روز جاں بحق ایم کیوایم کے سابق کونسلرکوسپردخاک کردیاگیا۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،فائرنگ اورپرتشدد وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے31سالہ محمدعمران کوقتل کردیا۔ملیرکھوکھراپارمیں واقع گولڈن گراؤنڈ سے آج صبح ایک سیاسی کارکن عبداللہ انصاری کی تشدد زدہ لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعدفائرنگ کرکے ہلاک کیاتھا۔ملیرہی میں مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے مقتول رہنمااختر حسین کی جگہ پارٹی کے نئے وائس چئیرمین ظفر قائم خانی کے گھرپرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔پارٹی ترجمان کے مطابق ملزمان گھرمیں توڑ پھوڑاوراہل خانہ پرتشدد کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،ملیرمیں ایک اور واردات کے دوران جناح اسکوئرپرمسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے دوافرادکو زخمی کردیا۔حب چوکی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکوقتل کردیا۔ادھرلانڈھی شیر پاؤکالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا، جس کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور نامعلوم مسلح افراد نے دکانیں بند کروادیں مزاحمت پردو دوکانداروں کوگولی مار کے زخمی کردیا گیا۔گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق ایم کیوایم کے سابق کونسلرنعمان بخاری کونماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔