تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نوازشریف کی چچی لاہور میں سپرد خاک

جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چچی کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، عمر سہیل ضیا بٹ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ مسز سراج خالد کو جی ٹی روڈ باغبانپورہ میں واقع شریف برادران کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.