29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس23 اپریل تک ملتوی
جنگ نیوز -
اسلام آباد..لاہور اوربلوچستان ہائی کورٹ میں ججز تقرر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس23 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع اور نئے ججز کے تقرر سے متعلق امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزرا قانون اور کمیشن کے دیگر نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ نامزد وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کمیشن کو اپنے اسٹیٹس سے متعلق آگاہ کرکے واپس چلے گئے ۔ اس موقع پر مختصر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ وزارت کا باقاعدہ حلف اٹھا نے کے بعداجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان نے مولا بخش چانڈیو کو وزیرقانون بننے پر مبارک باد دی۔