29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت باکسنگ سیریز کا انعقاد جلد ہوگا، دودا بھٹو
جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت باکسنگ سیریز کا انعقاد جلد ہوگا، اس سلسلے میں پاکستان کو بھارت سے دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے ۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں دودا خان بھٹو نے بتایا کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر پاک بھارت باکسنگ سیریز کا انعقاد ہورہا ہے، جس کی پہل پاکستان باکسنگ ٹیم بھارت کا دورہ کرکے کرے گی، دورے کی تاریخیں جلد طے ہوجائیں گی اور جواب میں بھارتی باکسرز کو بھی پاکستان بلایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے بینظیر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کیلئے حکومت سے این او سی مل چکا ہے، فنڈز کیلئے جلد وزیر اعظم سے بات کی جائے گی۔