29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے پرسفارشات مرتب کی جائیں،فردوس عاشق
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ خواتین صحافیوں کوہراساں کرنے کے خلاف سفارشات مرتب کی جائیں، حکومت براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن سے مل کر اس پر عمل کرائے گی ۔اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا سے وابستہ خواتین ورکرز کی صنفی امتیاز کانفرنس ہوئی،جس سے خطاب میں وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خواتین صحافیوں کو کورسز کرائے جائیں اور انہیں بیرونی دوروں پر بھی لے جایا جائے۔ صحافت میں خواتین کے لئے چیلنجز ہیں تو آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع بھی ہیں ۔فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ میڈیا یونی ورسٹی کے قیام کے لئے چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ہر شہر میں ویمن میڈیا ایسوسی ایشن قائم ہونی چاہیے۔ نیشنل پریس کلب کے صدر افضل بٹ کاکہناتھاکہ حکومت کو دو روز میں کانفرنس کی سفارشات تیارکے کے دے دی جائیں گی۔