تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسلام آبادپارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے خطیب کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی مسجد کے خطیب احمد الرحمان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق خطیب مسجد کی ڈگری مشکوک اور تعلیمی اسناد میں تضاد ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے افسرعبدالودود نے گریڈ سترہ میں تعینات خطیب احمد الرحمان کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاق المدارس العربیہ کو بھی فریق بنایاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.