29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... قرض کی اگلی قسط حا صل کر نے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات میں قرض کی اگلی قسط کے معاملے پر گفتگو کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خراب معاشی صورت حال کے باعث پاکستان کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔مذاکرات میں پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ،گورنراسٹیٹ بینک اورڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن شامل تھے۔ ملاقات کا اگلا دور پیر کو ہو گا۔آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے علاوہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں موجوداپنے چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کی، انھوں نے چینی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں پیٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں ۔انھوں نے چینی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کر نے کا یقین بھی دلایا۔